جانوروں میں چچڑمکاؤ مہم جاری

منگل 17 اپریل 2018 15:53

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودہا ڈاکٹر نوید احمد خان نیازی کی زیر نگرانی سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں چچڑمکاؤ مہم جاری ہے ،ہر ضلع کی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز اس مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لائیوسٹاک سرگودہا کے ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے داخلی او رخارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں ۔

دوسرے صوبوں سے ملنے والے راستوں پر خاص طور پر توجہ دی جارہی ہے ۔محکمہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر مویشی پال حضرات کو چچڑوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کررہے ہیں۔انہوں نے محکمہ کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی قسم کے مسئلے کی صورت میں محکمہ کی ہیلپ لائن 08000-9211 پر رابطہ کریں۔