گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں محکمہ خوراک کے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر نے کافیصلہ

منگل 17 اپریل 2018 15:53

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) اپریل کے ۱ٓخری ہفتہ میں شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں محکمہ خوراک کے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گندم کے تمام خریداری مراکز اتوار کوہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے، محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن میں5لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم کی خریداری کا ہدف پوراکرنے کیلئے خریداری مراکز قائم کرکے وہاں تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ میں 1300 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم کی خریداری کے سلسلے میں ترتیب دی گئی پالیسی پر عملدرآمدکویقینی بنایا جائیگاجبکہ اس سلسلہ میںشفافیت کویقینی بنانے کیلئے ضلعی،تحصیل اور سینٹر کمیٹیوں کو فعال رکھنے کے علاوہ مو ثر مانیٹرنگ کیلئے دیگر ذرائع بھی استعمال کے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :