فیصل آباد ، گندم کی خریداری مہم رواں ماہ کے ۱ٓخرمیں شروع ہو گی

منگل 17 اپریل 2018 15:53

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھرمیں گندم کی خریداری مہم رواں ماہ کے ۱ٓخر میںشروع ہو گی جبکہ گندم کی خریداری کے اختتام تک تمام ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اتوار کو بھی کھلے رہیں گے نیز فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں قائم کئے گئے محکمہ خوراک کے 382 خریداری مراکز فنکشنل کردیئے گئے ہیں، جہاں پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم بھی شروع کی جارہی ہے ، محکمہ خوراک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ گندم کی خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں، انہوںنے بتایاکہ تمام اضلاع کیلئے مقرر کردہ اہداف کے مطابق 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے ، انہوں نے بتایاکہ صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی سطح پر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول رومز بھی قائم کردیئے گئے ہیں جہاں لمحہ بہ لمحہ گندم کی خریداری مہم کو مانیٹر کیاجائیگا اور کسی بھی مقام سے ملنے والی شکایت کے ازالہ کیلئے فوری تدارکی اقدامات کئے جائیں گے ۔