چین ، مارچ میں 12.1 ملین بیرل یومیہ سے زائد خام تیل صاف کیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 15:52

چین ، مارچ میں 12.1 ملین بیرل یومیہ سے زائد خام تیل صاف کیا گیا
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) چین کے تیل صاف کرنے والے کارخانوں نے گذشتہ مہینے مارچ میں 12.1 ملین بیرل یومیہ سے زائد خام تیل صاف کیا۔چین کے قومی شماریاتی بیورو کے مطابق مارچ میں51.51 ملین ٹن خام تیل صاف کیا گیا جو کہ 12.13 ملین بیرل یومیہ کے مساوی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ کے مطابق چینی ریفائنریز نے اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں اسقدر خام تیل ریفائن کیا تھا جبکہ فروری میں صاف کئے گئے تیل کی مقدار 11.56 ملین بیرل یومیہ رہی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی صفائی کے حجم میں 7.5 فیصد سے 148.72 ملین ٹن یا12.06 ملین بیرل یومیہ اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 841,600 بیرل یومیہ اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔ادارے کے مطابق چین کی مارچ میں کروڈ کی پیداوار15.96 ملین ٹن یا 3.76 ملین بیرل یومیہ رہی جبکہ مارچ میں قدرتی گیس کی پیداوار 13.5 بلین کیوبک میٹرز رہی ۔

متعلقہ عنوان :