یورو کی شرح تبادلہ گذشتہ تین ہفتے کی بلند سطح پر آ گئی

منگل 17 اپریل 2018 15:52

یورو کی شرح تبادلہ گذشتہ تین ہفتے کی بلند سطح پر آ گئی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ کا ریٹ گذشتہ تین ہفتے کی بلند سطح پر آ گئی جس کی وجہ عالمی فوریکس میں ڈالر کی قدر میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

لندن فوریکس میں یورو کی شرح تبادلہ 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.2412 ڈالر فی یورو رہی۔ امریکی ڈالر کی قدر یورو میں گرنے کے ساتھ برطانوی پائونڈ اور کورین وون میں بھی کم ہوئی ہے۔