ْویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوین براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیدیا

منگل 17 اپریل 2018 15:50

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوین براوو نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق براوو نے کہا کہ ویرات کوہلی نے میرے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کے ساتھ انڈر ۔19 کرکٹ کھیلی ہے،میں نے ہمیشہ اٴْس سے کوہلی کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں براوو نے کہا کہ وہ یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہے کہ وہ یہاں ہیںبلکہ حقیقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کوہلی کی بیٹنگ اور کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ویسٹ انڈین آل رائونڈر نے کہا کہ میں جب ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھتا ہوں۔براوو نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ کرکٹ کے بارے میں کوہلی کا جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :