نوجوان نے فری سم کی پروموشن کےلیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا سہارا لے لیا، ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 15:10

نوجوان نے فری سم کی پروموشن کےلیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا سہارا لے لیا، ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء) نوجوان نے فری سم کی پروموشن کےلیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا سہارا لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کمپنی کی طرف سے فری سم دینے کا اعلان مسجد کے لاؤڈ سپیکر میں کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں فری سم کی پروموشن کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ سم آپ کو اپنے شناختی کا رڈ پر مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد آپ کو اس سم میں کمپنی کی طرف سے 50 فری منٹ دئیے جائیں گے،جب کہ واٹس ایپ بھی فری ہو گا۔اور تین دن کے لیے 2000 ایم بی نیٹ بھی فری ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ایسے کاموں کے لیے نہیں ہونا چاہئیے جب کہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو مذاح کے انداز میں لیا ہے۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجئے: