سعودی عرب میں کرین گرنے سے 2مزدور زخمی

منگل 17 اپریل 2018 15:46

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کرین گرنے سے 2کارکن زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس سے ملبہ اٹھانے پر مامور کرین گرنے سے 2کارکن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلال احمر نے علاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرادیا۔

متعلقہ عنوان :