جاپان میں تارکین وطن کے حراستی مرکز میں قید افراد نے بھوک ہڑتال کردی

منگل 17 اپریل 2018 15:41

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) جاپان میں تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز میں قید 40 سے زائد افراد نے بھوک ہڑتال کر دی ۔ جاپانی حکام اور میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی کے حراستی مرکز میں اس بھوک ہڑتال کا آغاز اتوار کے روز کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے دو روز قبل اسی حراستی مرکز میں موجود ایک بھارتی شہری نے خودکشی کر لی تھی۔ جاپانی حکام کے مطابق یہ بھوک ہڑتال متوقع طور پر خودکشی کے اس واقعے کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ اس مرکز میں 330 کے قریب افراد زیر حراست ہیں، جو جاپان میں سیاسی پناہ سے متعلق اپنی درخواستوں پر فیصلوں کے انتظار میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :