جی سیون کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شامی صلاحیت کے خاتمے کی حمایت

منگل 17 اپریل 2018 15:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء)دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کی شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے مستقبل میں استعمال کو روکنے کے لیے کی گئی متناسب کوششوں کی حمایت کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہجی سیون ممالک کے سربراہان شامی صدر بشار الاسد کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت اور مستقبل میں ان کے استعمال کو روکنے کے لیے امریکا، فرانس اور برطانیہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم بیان کے مطابق یہ رہنما شامی مسئلے کے سفارتی حل کے حامی ہیں۔