شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی ٹیم کل دوما پہنچے گی

منگل 17 اپریل 2018 15:41

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) شامی شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے 11 دن بعد بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم کل بدھ کے روز تحقیقات کے لیے دوما پہنچے گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے 11 دن بعد بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم (آج ) بدھ کے روز تحقیقات کے لیے دوما پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیوکی دی ہیگ میں ہونے والی ایک ہنگامی ملاقات کے بعد روسی سفیر نے کہی۔ شام گئے ہوئے اس تنظیم کے ماہرین کو اب تک دوما میں متاثرہ مقام تک رسائی نہیں دی گئی۔ برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس اور شام اس کیمیائی حملے کے ثبوت مٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم روسی سفیر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی ڈبلیو کی ٹیم کو اب تک اس مقام تک رسائی نہ دینے کی وجہ سکیورٹی خطرات تھے۔

متعلقہ عنوان :