افغانستان میں مسلح افراد کا گاڑی پر حملہ،

ہزارہ برادری کے 6 افراد ہلاک،4زخمی

منگل 17 اپریل 2018 15:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) افغانستان کے مغربی صوبے غور میں مسلح افراد نے 6 عام شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان اقبال ناظمی نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے صوبائی دارالحکومت فروز کوہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس دوران 6 افراد ہلاک اور4 دیگر زخمی بھی ہو گئے۔ اس حملے کا نشانہ بننے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ ناظمی کے مطابق یہ افراد صوبے ہرات سے غور جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :