ْ عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و درستگی کے لیی7دن باقی رہ گئے

منگل 17 اپریل 2018 15:39

ْ عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و درستگی کے لیی7دن باقی رہ گئے، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج, اخراج و درستگی کے لیے آخری 7 دن باقی ہیں ، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج, اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر پر تشریف لائیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔

ووٹ کے اندراج / منتقلی کے لیے فارم 15 ,اخراج / اعتراض کے لیے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم 17 قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کرائیں۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں یا قریبی ڈسپلے سینٹر /دفتر ضلعی الیکشن کمیشنر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں، ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم 15 اور فارم 17 کے ساتھ ضرور منسلک کریں۔

متعلقہ عنوان :