Live Updates

مریم نواز نے جس تقریرکاحوالہ دیا اس کی3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی تھی‘

میاں صاحب نے نہ صرف خود استعفیٰ دیابلکہ اسمبلی بھی توڑی‘تاریخ کانہ پتہ ہو توتاریخ کے حوالے نہیں دیتے‘مرکزاورصوبوں میں ایساسیٹ اپ لاناچاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،امید ہے تحریک انصاف جلد نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان کردیگی ْتحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل

منگل 17 اپریل 2018 15:39

مریم نواز نے جس تقریرکاحوالہ دیا اس کی3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جس تقریرکاحوالہ دیا اس کی3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی تھی‘میاں صاحب نے نہ صرف خوداستعفیٰ دیابلکہ اسمبلی بھی توڑی‘تاریخ کانہ پتہ ہو توتاریخ کے حوالے نہیں دیتے‘مرکزاورصوبوں میں ایساسیٹ اپ لاناچاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،امید ہے تحریک انصاف جلد نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان کردیگی۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جس تقریرکاحوالہ دیاگیا ہے اس کی3دن بعدمیاں صاحب نے ڈکٹیشن لی تھی۔ فواد چودھری کا کہناتھا کہ میاں صاحب نے صرف ڈکٹیشن نہیں لی بلکہ خوداستعفیٰ دیااوراسمبلی بھی توڑی،ان کا کہناتھا کہ تاریخ کانہ پتہ ہو توتاریخ کے حوالے نہیں دیتے۔ فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورمرکزمیں نگران سیٹ اپ کیلئے دیگرجماعتوں سے مشاورت جاری ہے،عمران خان ناموں کوحتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزاورصوبوں میں ایساسیٹ اپ لاناچاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،امید ہے تحریک انصاف جلد نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں کا اعلان کردیگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات