نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل مقرر
تازہ ترین : 1

نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل مقرر

نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل مقرر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج کے لئے آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے جس میں کل بدھ کو سات روز باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووٹ کے اندراج، منتقلی کے لئے فارم 15، اخراج یا اعتراض کے لئے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لئے فارم 17 قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروائیں۔ یہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ سے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں یا ڈسپلے سینٹر یا ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے پر اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور شناختی کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لف کریں۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 15:35:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎