الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 85 بلدیاتی نشستوں کو خالی قرار دے دیا

منگل 17 اپریل 2018 15:35

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 85 بلدیاتی نشستوں کو خالی قرار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 85 بلدیاتی نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ نشستیں منتخب اراکین کے استعفوں، وفات یا دیگر وجوہات کی بناء پر خالی قرار دی گئی ہیں۔ ان میں بہاولپور، چکوال اور چنیوٹ کی ایک ایک، فیصل آباد کی 20، گوجرانوالہ 2، گجرات 5، جھنگ 3، جہلم 2، قصور ایک، لاہور 14، لیہ 3، منڈی بہائوالدین 4، میانوالی 4، ملتان 5، نارووال 2، اوکاڑہ 3، رحیم یار خان 1، راولپنڈی 6، سرگودھا 2، شیخوپورہ 1، سیالکوٹ 2 اور وہاڑی کی 2 نشستیں شامل ہیں۔