چھوٹے کاشتکاروں کو گندم ، چاول ، مکئی ، کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے زرعی خدمات کی فراہمی کاآغاز

منگل 17 اپریل 2018 15:28

فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)فیصل آباد میں زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کی تعداد 2لاکھ 43ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 65فیصد کاشتکاروں کارقبہ 12ایکڑ سے کم ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو گندم ، چاول ، مکئی ، کپاس کی شاندار پیداوار کے حصول کیلئے زرعی خدمات کی فراہمی کاآغاز کردیاگیا ہے اور انہیں کہاگیاہے کہ وہ کھادوں کا متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ اس سے فصلات کی پیداوار میں 50فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ مقامی زرعی جامعہ داور محکمہ زراعت پنجاب کے تعاون سے فرٹیلائزر ماڈل تیار کئے گئے ہیںجن کے متعلق معلومات زمینداروں تک پہنچانے کیلئے یو ایس ایڈ اوراکارڈا نے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ صوبہ پنجاب کی 80سے 90فیصد زرعی زمنیوں میں فاسفورس کی کمی ہے جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرکاشتکار گندم، چاول، کپاس، کماد اور مکئی کے 50فیصد رقبے پر نائٹروجن اور فاسفورس کی متناسب مقدار استعمال کر لیں تووہ 260ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔