پی ٹی آئی کے اندر بڑی بغاوت شروع

این اے 130 اور 133 کے صوبائی امیدواروں نے قومی امیدواروں کے خلاف بغاوت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 14:45

پی ٹی آئی کے اندر بڑی بغاوت شروع
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی کے اندر بڑی بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ این اے 130 اور 133 کے صوبائی امیدواروں نے قومی امیدواروں کے خلاف بغاوت کر شروع کردی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے قبل 2 قومی حلقوں میں تحریک انصاف کے صوبائی امیدوراوں نے قومی امیدواروں کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے پارٹی قیادت متبادل امیدوار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

این اے 130 میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کو اپنے ساتھی صوبائی اراکین اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے شدید تحفظات کا سامنا ہے۔دونوں پارٹی رہنماوں نے پارٹی قیادت سے کہا ہے کہ وہ یہاں سے شفقت محمود کی بجائے کسی اور امیدوار کو ٹکٹ دیں بلکہ بہتر ہو گا کہ عمران خان خود اس حلقے سے الیکشن لڑیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف این اے 133میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر ڈاکٹر اعجاز چوہدری کو حلقے میں ممکنہ صوبائی امیدواروں اور اہم ترین پارٹی رہنماؤں کی جانب سےعدم اطمینان کا سامنا ہے۔

اور موقف اخیتار کیا گیا ہے کہ جس حلقے سے اعجاز چوہدری فیاض بھٹی کو ٹکٹ دلانا چاہتے ہیں وہ افیاض بھٹی کا حلقہ انتخاب نہیں ہے۔پارٹی رہنماؤں کےمطابق این اے 133کی صورتحال پیچیدہ ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :