سونم اپنی شادی میں ڈانس کرینگی ، فرح خان کریو گرافی کریںگی

منگل 17 اپریل 2018 15:05

سونم اپنی شادی میں ڈانس کرینگی ، فرح خان کریو گرافی کریںگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ کی فیشن ورسٹائل اداکارہ سونم کپور کی شادی گزشتہ 5 ماہ سے خبروں زینت ہے۔گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی رواں ماہ 29 اپریل یا پھر آئندہ ماہ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔

(جاری ہے)

تاہم اس شادی کی خاص بات یہ ہوگی اس میں سنگیت کے پروگرام کے تمام گانوں کی کوریوگرافی کپور خاندان کی قریبی دوست اور بولی وڈ کوریوگرافر فرح خان کریں گی۔

ذرائع کے مطابق سونم کپور کی شادی کا سنگیت فلمی انداز کا ہوگا، جس میں نہ صرف سونم کپور کی جانب سے ڈانس کیے جانے کا امکان ہے، بلکہ خاندان کے دیگر افراد بھی اس میںڈانس کریں گے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سنگیت کی تقریبات میں سونم کپور کی مختلف فلموں کے مشہور گانوں سمیت شادی سے متعلق بالی وڈ کے دیگر معروف گانوں پر بھی پرفارمنس کریں گی۔

متعلقہ عنوان :