فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے تجربے پر محیط ہے‘ نیہا دھوپیا

منگل 17 اپریل 2018 15:05

فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے تجربے پر محیط ہے‘ نیہا دھوپیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ان کی فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے تجربے اور مشاہدے پر محیط ہے اور اب وہ بہتر سمجھتی ہیں کہ ان کے لئے کیا بہتر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ان کے لئے فیشن وہ ہے جو آپ نظر آتے ہیں اور جو پہنتے ہیں ،اس میں خود کو آرام دہ محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے مشاہدے اور تجربے پر محیط ہے اور مجھے مختلف سٹائلز اپنانے اور ان کے ساتھ تجربات کرنا پسند ہے چاہے وہ گلیمرس ہو یا نہ ہو، میں اب بہتر سمجھتی ہوں کہ میرے لئے کیا بہتر ہے اور اس کے لئے میں بہترین ڈیزائنرز کے ساتھ منسلک ہوں جو میرے خیالات کو زندگی بخشتے ہیں۔