ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے‘ماڈل ارمینا رانا خان

منگل 17 اپریل 2018 14:59

ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے‘ماڈل ارمینا رانا خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ارمینا رانا خان نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ کے علاوہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔ ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے۔