خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی کی حمایت نہیں کروں گی، بھومی پڈنیکر

منگل 17 اپریل 2018 14:47

خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی کی حمایت نہیں کروں گی، بھومی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ وہ ایک جنگجو طبیعتکی مالک ہیں اور خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی کی حمایت نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ وہ بطور خاتون ایک فائٹر ہیں اور معاشرے میں خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی کی حمایت نہیں کریں گی چاہے وہ جنسی ہراسمنٹ ہو، فلموں میں مردوں کے برابر معاوضے کی ادائیگی نہ ہونا یا مردوں کے برابر مقام دینا ہو اور میں اس کے خلاف آواز اٹھائوں گی۔