ماہرہ خان کے ہندی گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ پر چہرے کے تاثرات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

منگل 17 اپریل 2018 14:47

ماہرہ خان کے ہندی گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ پر چہرے کے تاثرات نے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے راج کپور پر فلمائے گئے گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ پر چہرے کے تاثرات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار رنبیر کپور کے دادا اور اداکار راج کپور پر فلمائے گئے گانے ’’جہاں میں جاتی ہوں ‘‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اپنے سیلبرٹی میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ پرفارم کیا ہے جبکہ ماہرہ خان کی گانے پر لپ سنگ اور چہرے کے تاثرات کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :