اداکارہ سمیلی سوری بھی پول ڈانس کی دلدادہ ہو گئیں

منگل 17 اپریل 2018 14:47

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس، یامی گوتم اور ایشا گپتا کے بعد اداکارہ سمیلی سوری بھی پول ڈانس کی دلدادہ ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ سمیلی سوری کا کہنا ہے کہ پول ڈانس نے ڈپریشن کے لئے زہر قاتل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2005ء میں بنائی گئی فلم ’’ کل یُگ‘‘ کے بعد میری کچھ فلمیں ناکام ہوئیں جس کے باعث میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی اور ڈپریشن سے دور رہنے کے لئے جدوجہد کی اور کچھ ٹی وی اور تھیٹر پر کام کیا جس کے بعد ایریل آرٹس اور ملا کھمبا جو ایک ورزش ہے جس میں لکڑی کے پول پر لٹک کر ریسلنگ کے انداز میں یوگا کیا جاتا ہے کی لیکن والد کے دنیا سے گزر جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں ڈپریشن کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہوں جس کے لئے دبئی میں ایریل ٹیچر سے ملنے کی بجائے پول ڈانس ٹیچر سے ملاقات ہوئی اور پول ڈانس کی وجہ سے نہ صرف فٹنس بلکہ نفسیاتی فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔