انتخابات جیتنے کے لیے پنجاب حکومت کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے

اراکین اسمبلی کے زریعے الیکشن کے قریب ترقیاتی کام اور 3 لاکھ لوگوں کو بھرتی کرنے کا پرواگرام تھا۔اشتہارات پر لیڈر کی تصویر کی اشاعت سے بھی تشہیری مہم متاثر ہوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 14:21

انتخابات جیتنے کے لیے پنجاب حکومت کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء) انتخابات جیتنے کے لیے پنجاب حکومت کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے انتخابات جیتنے کے لیے تام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔پنجاب حکومت نے عام انتخابات سے قبل اراکین اسمبلی کے زریعے ترقیاتی کام مکمل کروا کر اپنے حلقے مضبوط کرنے اور 3 لاکھ آسامیوں پر بھرتی کر کے اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کو نوازنے کا پروگرام بنایا تھا۔

اور پنجاب حکومت کے ان تمام منصوبوں پر عدالتی احکامات نے پانی پھیر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی میں لوڈ شینڈنگ کا بھی منصوبہ تھا جو کامیاب نہ ہو سکا۔حکومتی ارکان امسبلی کامنصوبہ تھا کہ وہ مکمل کروائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح الیکشن کے قریب آ کر کریں گے۔سرکاری خزانے سے اشتہارات پر لیڈروں کی تصاویر کی اشاعت پر پابندی سے بھی حکومت اراکین کی تشہیری مہم متاثر ہوئی۔جب کہ احتساب کے ڈر سے بیوروکریسی نے بھی وزیر اعلی اور اراکین اسمبلی کی زبانی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف تحریری حکم نامے پر عمل در آمد کریں گے۔جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کے بے شمار کام رک گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :