کراچی: منگھوپیر میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل ‘پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے1 ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 14:20

کراچی: منگھوپیر میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل ‘پولیس ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) کراچی:کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 6سالہ بچی رابعہ سے زیادتی اور قتل کیخلاف مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔منگل کو کراچی میں منگھوپیر کا علاقہ اس وقت میدان جنگ بن گیا،جب 6سالہ ننھی رابعہ کے زیادتی کے بعد قتل کیخلاف علاقہ مکینوں نے مظاہرہ کیا۔

مشتعل مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں رکھیں،ٹائرنذر آتش کئے اور مین روڈ بند کردیا ،پولیس کی بھاری نفری پہنچی مذاکرات ناکام ہوئے اور مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅشروع کردیا۔پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ کردی،جس سے 2مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ پرامن احتجاج تھا تاہم پولیس نے اسے پرتشدد بنایا۔

ڈی ایس پی شاہد عباس نے کہاکہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے 2کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد کے مطابق ایک سیاسی جماعت نے احتجاج کو ہائی جیک کیا جس کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔منگھوپیر کی رہائشی 6 سالہ رابعہ کو 2 روز قبل اغوا ءکیا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا،بچی کی لاش منگھوپیر کے غیرآباد علاقے سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :