امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 14:20

امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) امریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی ہے۔امریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں امریکی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کا اس کا پابند کیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہل کار نے کہا تھا کہ امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کے سفر پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں جب افغانستان میں لڑائی کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ کے مابین تناﺅبڑھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :