چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاٹویٹر سیمت سماجی روابط کی ویب سائٹس پرکوئی اکائونٹ نہیں، ترجمان

منگل 17 اپریل 2018 14:47

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاٹویٹر سیمت سماجی روابط کی ویب سائٹس پرکوئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ٹویٹر سمیت سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین سینیٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے اگر کوئی بھی اکائونٹ آپریٹ ہو رہا ہے تو اس سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی یا سینیٹ سیکرٹر یٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :