سندھ ،ْوقت پر کھانا تیار نہ کرنے پر بیوی قتل ،ْملزم نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا

منگل 17 اپریل 2018 14:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سجاول میں شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر رات کا کھانا وقت پر نہ بنانے پر کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوری جتوئی کو ان کے شوہر یار محمد جتوئی نے گاؤں بٴْدھو خان جتوئی میں قتل کیا۔ملزم نے بعد ازاں پولیس کو گرفتاری دے دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ہیڈ محرر مشتاق علی نے بتایا کہ رات کا کھانا وقت پر تیار نہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ملزم یار محمد جتوئی کے خلاف مقتولہ کے بھائی صاحب ڈینو کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کئی خواتین کو گھروں میں معمولی تنازعات پر بھی قتل کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

2016 میں ایک شخص کو اپنی بیٹی کو ’گول روٹی‘ نہ بنانے پر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی اسی سال بدین میں چائے بنانے میں زیادہ وقت لینے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔سندھ کے محکمہ ترقی نسواں کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے آخر تک صوبے میں خواتین پر مختلف طرح کے تشدد کے ایک ہزار 643 واقعات پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :