لندن سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کا اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ،ْ نیب کا دعویٰ

برطانوی لینڈ رجسٹری ریکارڈ میں جائیدادوں کی ملکیت اور خریدو فروخت کی مکمل تفصیل موجود ہے ،ْ نیب ذرائع کا دعویٰ

منگل 17 اپریل 2018 14:41

لندن سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کا اہم ریکارڈ حاصل کرلیا ،ْ نیب کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے والے نیب کے متعلقہ ونگ کو ایون فیلڈ پراپرٹیز کے حوالے سے انتہائی اہم دستاویزات حاصل ہوئی ہیں جن میں برطانوی لینڈ رجسٹری ریکارڈ میں جائیدادوں کی ملکیت اور خریدو فروخت کی مکمل تفصیل موجود ہے۔

نیب کو حاصل دستاویزات کے مطابق ایون فیلڈ پراپرٹیز کی ملکیت بے نامی کمپنیوں نیلسن اینڈ نیسکول کے نام 1993 سے 1995 کے درمیان منتقل ہوئی۔دستاویزات شریف خاندان کے اس دعوے کی نفی کرتی ہیں کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی منتقلی 2006۔2005 میں ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 1993 سے 1995 کے دوران میاں نواز شریف کے بچوں کے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھی اور ان جائیدادوں کے اصل مالک میاں نواز شریف ہی ہیں۔

نیب کو حاصل ہونے والے موزیک فونسیکا کے ریکارڈ کے مطابق مریم نواز ان جائیدادوں کی بینیفشل آنر بھی ہیں۔واضح رہے کہ شریف خاندان ان حقائق کو جھٹلا چکا ہے اور احتساب عدالت میں ان کے وکیل نے جرح کے دوران ثابت کیا کہ نیب کی دستاویزات قانون کے مطابق درست نہیں اور ذریعہ دستاویزات کی ثبوت کے طور پر کوئی حیثیت نہیں۔

متعلقہ عنوان :