سپریم کورٹ کا عدلیہ مخالف تقاریر پابندی پر از خود نوٹس ،ْ

نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے عدالتی حکم کو پڑھے بغیر ہی ڈھول پیٹا جاتا رہا ،ْجسٹس عظمت سعید شیخ ْ نوازشریف اور مریم نواز ذاتی حیثیت میں نہیں آناچاہتے تو ان کے وکیل آ جائیں ،ْ چیف جسٹس

منگل 17 اپریل 2018 14:41

سپریم کورٹ کا عدلیہ مخالف تقاریر پابندی پر از خود نوٹس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پابندی پر از خود نوٹس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ منگل کو از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ محترم اٹارنی جنرل ہائیکورٹ کا حکم پڑھیں۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ عدالتی حکم کو پڑھے بغیر ہی ڈھول پیٹا جاتا رہا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو بھی نوٹس جاری کر رہے ہیں ، اگر ذاتی حیثیت میں نہیں آنا چاہتے تو ان کے وکیل آجائیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا چاہتے ہیں کہ ان کی عدالت میں نمائندگی ہو۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کی دستیابی معلوم کر لیتا ہوں۔