Live Updates

پی ٹی آئی کےناموں میں بعض پرویزمشرف کےساتھی بھی شامل ہیں،خورشید شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اپریل 2018 14:17

پی ٹی آئی کےناموں میں بعض پرویزمشرف کےساتھی بھی شامل ہیں،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے ناموں پرپی ٹی آئی رہنماء کو لا جواب کردیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آپ نے جونام دئیے ان میں بعض پرویزمشرف کےقریبی لوگ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں میں نگراں وزیراعظم کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اور پی ٹی آئی رہنماء شفقت محمود کے مابین غیررسمی بات چیت بھی ہوئی۔ خورشیدشاہ نے شفقت محمود سے سوال کیا کہ آپ نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام میڈیا کودے دیئے؟ جس پرشفقت محمود نے کہا کہ نہیں ہم نے تو نام نہیں دیئے۔ خورشید شاہ نے پھرکہا کہ آپ نے جونام دئیے ان میں بعض پرویزمشرف کےقریبی لوگ رہےہیں۔ اس پرشفقت محمود نے کہا کہ معلوم نہیں اخبار میں کیسے آیا اور کہاں سے؟ خورشید شاہ نے شفقت محمود کے جواب میں مزید کہا کہ اگرپی ٹی آئی نے نام فائنل نہیں کیے تو اخبار میں کیسے آیا؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات