دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دو بھائیوں میں سے ایک بھائی حمادکی نعش ریسکیو آپریشن میں 2 روز کی تلاش نکال کرورثا کے حوالے کردی

منگل 17 اپریل 2018 14:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دو بھائیوں میں سے ایک بھائی حمادکی نعش ریسکیو آپریشن میں 2 روز کی تلاش نکال کرورثا کے حوالے کردی اور دوسرے بھائی کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق خوشاب کے علاقہ جلالپور سیداں کے مقام پر دریائے جہلم میں مچھلی کا شکار پر گے دو نوجوان حقیقی بھائی محمد حماد بعمر 14سال فہد وحید بعمر 16سال ڈوب گے جو خوشاب کے محلہ حسین آباد کے رہائشی تھے جن کی تلاش میں جاری اپریشن میں 14 سالہ حماد کی نعش مل گئی جسے سپردخاک کر دیا گیا۔