کانگو: 250 سے زائد مجسٹریٹس کرپشن اور جعلی ڈگریوں پر فارغ
تازہ ترین : 1

کانگو: 250 سے زائد مجسٹریٹس کرپشن اور جعلی ڈگریوں پر فارغ

کانگو: 250 سے زائد مجسٹریٹس کرپشن اور جعلی ڈگریوں پر فارغ
کانگو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) کانگو کی حکومت نے 250 سے زائد مجسٹریٹس کو کرپشن میں ملوث ہونے اور قانون کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں معطل یا فارغ کردیا ہے۔فرانسیسی نشریاتی کے مطابق کانگو کے وزیر انصاف ایلکس تھمبو نے بتایا کہ صدر جوزف کابیلا نے 200 سے زائد مجسٹریٹس کو قوائد و ضابط کی خلاف ورزی پر فارغ کرنے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ کل 256 میں سے بیشتر کو معطل اور بعض کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا گیا تاہم ایک مجسٹریٹ مستعفی ہوگئے جبکہ ایک کو ریٹارئر کردیا گیا۔کانگو میں تقریباً 4 ہزار مجسریٹس موجود ہیں۔وزیر انصاف نے کہا کہ عدلیہ میں پیسہ بنانے والوں کی اب کوئی گنجائش نہیں، جن لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی وہ عدلیہ میں ایڈونچر کے قائل تھے اور قانون کی باقاعدہ ڈگری حاصل کیے بغیر مجسٹریٹ بنے اور من پسند فیصلے کی مد میں خطیر رقم وصول کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض مجسٹریٹ بچ نکلے ہیں تاہم واضح رہے کہ ایسا قانون متعارف کرایا جائے گا جس سے مخلص اور ایماندار مجسٹریٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔واضح رہے کہ 2009 میں کانگو کے صدر نے 96 ججز کو کرپشن کے الزام میں برطرف کردیا تھا۔ایلکس تھمبو نے جعلساز مجسٹریٹس عدالتی نظام کی سست روی کی وجہ تھے جبکہ گرفتار اور زیر حراست مجسٹریٹ کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 14:00:11

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :