مشرق وسطی کی صورتحال، خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 17 اپریل 2018 14:27

مشرق وسطی کی صورتحال، خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث خام تیل کی سپلائی میں ممکنہ تعطل پیدا ہونے کے خدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

سنگاپور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودی36 سینٹ بڑھ کر 66.58 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ کے لیے سودی 33 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.75 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :