ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میںکمی

منگل 17 اپریل 2018 14:24

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میںکمی
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گذشتہ ایک ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے جس کی وجہ اس کی طلب میں کمی آنا اور عالمی مارکیٹ میں دوسرے خوردنی تیلوں کے نرخ کم ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کی جولائی کے لیے سپلائی کے سودے 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 2369 رنگٹ (609.55 ڈالر ) فی ٹن طے پائی۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 43439 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔