Live Updates

''میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا'' مریم نواز نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر تبدیل کرلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اپریل 2018 13:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کی پروفائل پر لگی تصویر تبدیل کرلی۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ 17 اپریل 2018ء کو نواز شریف کی تاریخی تقریر کو 25 سال ہو گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا، اس تقریر نے سیاسی تاریخ اور رویوں کو تبدیل کر کے رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنی پروفائل پر نواز شریف کی تصویر لگائی جس پر تحریر کیا گیا کہ'' میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا''۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس پر تحریر تھا ''میں بھی نواز ہوں'' جبکہ اس کے علاوہ نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں سزا ہونے پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی مریم نواز نے ان کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر لگائی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :