کراچی سٹیل مل گدوپاور پلانٹ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعاون کی علامت ہے ،

روسی سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، دونوں ملکوں میں ریلوے، کمیونی کیشن ، تعمیرات ، ریفائنری اور دیگر بڑے بڑے منصوبوں میں تعاون کے مواقعے موجود ہیں، پاکستان کیلئے روسی برآمدات میں 96 فیصد پاکستانی برآمدات میں 209 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا روس کے قائم مقام سفیر ولادیمیر برزیوخ کا فیصل آباد میں تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 14:24

کراچی سٹیل مل گدوپاور پلانٹ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعاون ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) روس کے قائم مقام سفیر ولادیمیر برزیوخ نے کہا ہے کہ ماسکو کے تاجروں پر مشتمل ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے مقامی تاجروں سے تعاون کی نئی راہیں کھولی جا سکیں گی پاکستان کیلئے روسی برآمدات میں 96 فیصد جبکہ پاکستانی برآمدات میں 209 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا کراچی سٹیل مل اور گدوپاور پلانٹ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعاون کی علامت ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کیلئے تجارت میں تنوع کی ضرورت ہے دونوں ملکوں میں ریلوے، کمیونی کیشن ، تعمیرات ، ریفائنری اور دیگر بڑے بڑے منصوبوں میں تعاون کے مواقعے موجود ہیں روسی سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں اس سلسلہ میں ماسکو کے تاجروں پر مشتمل ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گاروسی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہجبکہ حال میں ہی کراچی، لاہور گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اس سال جنوری میںپاکستان اور روس کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم کے درمیان بھی ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیںجس کے تحت کوہاٹ میں ایک سو ہزار بیرل تیل کو روزانہ صاف کرنے کی آئل ریفائنری لگائی جائے گی وہ گز شتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ایک اور معاہدے پر دستخط ہونگے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم دونوں ملکوں کو علاقائی چیلنجز کا سامنا ہے دونوں ملکوں کی حکومتیں بھی سنجیدہ ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی اشد ضرورت ہے پاکستان کو ایم ۔

(جاری ہے)

5 3 ہیلی کاپٹر دینے کے بعد ٹی۔ 17 ٹینکوں کی فروخت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں روسی قائم مقام سفیر نے کہا کہ اسلحہ کی فروخت دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کی علامت ہے تاہم ٹینکوں کی فروخت کے سلسلہ میں فی الحال مزید بات چیت ہو گی بیلٹ اینڈ روڈ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ روسی کمپنیاں اس سلسلہ میں چین اور پاکستان کی طرف سے سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت کی منتظر ہیں تعلیم کے شعبہ میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو تعلیمی شعبہ میں تعاون کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کو تیار ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کی سرکردہ یونیورسٹیوں کے درمیان وفود کا تبادلہ ہو سکے گا انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے رشین فیڈریشن کو تجارتی وفد بھیجنے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کرینگے انہوں نے فیصل آباد اور روس کے ٹیکسٹائل سے متعلقہ شہروں کو آپس میں جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز کو بھی سراہا روسی اسلحہ کی فروخت بارے مسٹر ولاد یمیر نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے سے منسلک ہیں اس لئے اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بات چیت کی ضرورت ہے اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر شیخ فاروق یوسف نے کہا کہ برکس کا ممبر ہونے کی وجہ سے روس پاکستانی معیشت کے فروغ کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے ٹیکسٹائل ، ایگر و انڈسٹریل ، لائیو سٹاک ، چمڑے کی مصنوعات ، تیل اور گیس کی تلاش ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹور ازم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو ان مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہو گا۔

شیخ فاروق یوسف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور ماسکو چیمبر کے درمیان براہ راست رابطے بڑھانے کی بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس سلسلہ میں ایک تجارتی وفد روس کا جلد دورہ کرے گا۔