لاہور میں ہمسائے کی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

روبائشہ کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

منگل 17 اپریل 2018 14:15

لاہور میں ہمسائے کی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) گھر کے باہر کھیلنے والی پانچ سالہ بچی سے اوباش ہمسائے نے زیادتی کی کوشش کی اور لوگوں کے پہنچنے پر بھاگ نکلا،روبائشہ کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ تھانہ باٹا پور کے علاقے بھٹے پنڈ میں گذشتہ روز پیش آیا۔

(جاری ہے)

پانچ سالہ معصوم روبائشہ بھائی کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ہمسایہ عمیر الیاس روبائشہ کو کھینچ کر اپنی حویلی میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کے پہنچنے پر بدبخت ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعے کے بعد ملزم کے اہل خانہ نے روبائشہ کے رشتہ داروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد مظلوم ہونے کے باوجود معصوم روبائشہ کے اہل خانہ چھپ کر رہنے پر مجبور ہیں۔روبائشہ کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :