پاک بحریہ کے سربراہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار پر روشنی ڈالی،۔ شین جنلونگ کی خطے میں میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردارکی تعریف نیول چیف اورچین کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سائنس و ٹیکنالوجی و انڈسٹری کا عسکری صنعت کو ترقی کے اشتراک پر گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 14:15

پاک بحریہ کے سربراہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور خطے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جنلونگ اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انڈسٹری سے ملاقاتیںکیں جن میں باہمی تعاون‘ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال ،عسکری صنعت کو ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار پر روشنی ڈالی‘ شین جنلونگ نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر چین پہنچے۔ نیول چیف نے چینی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جنلونگ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی تعاون ‘ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار پر روشنی ڈالی۔

میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قذافی کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار سے متعلق چینی بحریہ کے سربراہ کو آگاہ کیا۔ نیول چیف نے کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر بھی روشنی ڈالی۔ شین جنلونگ نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ نیول چیف نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و انڈسٹری سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عسکری صنعت کو ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :