پاکستان غیر سرکاری تنظیموں کی اقوام متحدہ کمیٹی اور یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کیلئے دوبارہ منتخب

پاکستان کا انتخاب عالمی اہمیت اور اعتماد کا عکاس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 17 اپریل 2018 14:15

پاکستان غیر سرکاری تنظیموں کی اقوام متحدہ کمیٹی اور یونیسف ایگزیکٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان، اقوام متحدہ کے دو اہم فورمز کیلئے دوبارہ منتخب ، غیر سرکاری تنظیموں کی اقوام متحدہ کمیٹی اور یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیاہے ۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کے دو اہم فورمز کیلئے دوبارہ منتخب کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان غیر سرکاری تنظیموں کی اقوام متحدہ کمیٹی کیلئے دوبارہ منتخب ہواہے ۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ این جی اووز کمیٹی میں 4 سالہ مدت کیلئے منتخب ہوا،ایشیا و بحرالکاہل خطے پاکستان کو 4 ممالک میں سے منتخب کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کیلئے بھی دوبارہ منتخب کیا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا انتخاب عالمی اہمیت، اعتماد کا عکاس ہے۔