جولائی تا مارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصد نمایاں کمی

منگل 17 اپریل 2018 14:04

جولائی تا مارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصد نمایاں کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)جولائی تامارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصدنمایاں کمی واقع ہوئی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ بینکوں سے کارپوریٹ ٹیکس میں 12 ارب کمی ہوئی، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کے باعث 44 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بینکوں کاسرمایہ کاری پر منافع کم ہونے سے ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی ،ْ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کارپوریٹ ٹیکس پر 56 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔