بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑے گا ،ْوفاقی وزیر اویس لغاری

منگل 17 اپریل 2018 14:04

بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑے گا ،ْوفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے واضح کیا ہے کہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ ماضی میں 18، 18 گھنٹے کی یومیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب صورتحال بالکل مختلف ہے ، لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ، صرف ان فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جن کے لائن لاسز بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے عوام کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے روزانہ وزارت سے اعداد وشمار جاری کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :