واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

منگل 17 اپریل 2018 14:04

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد26100 کیوسک اور اخرج 30000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11400 کیوسک اور اخراج11400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد22400کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 6400کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ ہے اور ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1396.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.104 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ہے اور ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1085.45فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.211 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :