سندھ حکومت کا ایسا منصوبہ جو نواز شریف کی موٹر وے اور شہباز شریف کی میٹرو کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 اپریل 2018 13:28

سندھ حکومت کا ایسا منصوبہ جو نواز شریف کی موٹر وے اور  شہباز شریف کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء) معروف کالم نگار جایود چوہدری اپنے کالم ’’ یہ بھی سندھ ‘‘ میں اپنے تھر کے دورے کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ تھر پاکستان کا پست ترین علاقہ ہے۔تھر میں کوئلے کا دنیا کا ساتواں بڑا ذخیرہ ہے۔جو پورے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔جاوید چوہدری کا تھر کول پار پلانٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اور سال کے آخر تک اس میں بجلی بننا شروع ہو جائے گی۔

پہلا پاور پلانٹ 660 میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا جس کے بعد پاور پلانٹس کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔اور پھر ایک وقت آئے گا کہ تھر پورے ملک کو بجلی فراہم کرے گا۔ملک میں پیپلز پارٹی بیڈ گورننس اور کراچی میں کچرے کی و جہ سے بہت بد نام ہے ۔لیکن سندھ حکومت نے تھر میں کمال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مجھے تھر جا کر محسوس ہو ا کہ تھر کول پراجیکٹ پنجاب حکومت کی میٹروز سے بڑا منصوبہ ہے۔

یہ منصوبہ اگر کامیاب ہو گیا تو یہ میاں نواز شریف کی موٹروے اور میاں شہباز شریف کی میٹروز کو بہت پیچھے چھوڑ دے گا۔یہ مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پہچان بن جائے گا۔ مجھے یقین ہے اگر میاں نواز شریف اور عمران خان ایک بار تھر کا چکر لگا لیں تو یہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔’یہ بھی ایک سندھ ہے اور یہ سندھ پنجاب سے بہتر ہے‘‘ میرا مشورہ ہے عمران خان اور میاں نواز شریف کو ایک بار تھر ضرور جانا چاہیے۔یہ دورہ ان کا پرسپشن بدل دے گا