جماعت اسلامی یوتھ ونگ ایبٹ آباد کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

منگل 17 اپریل 2018 13:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ ایبٹ آباد کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔ اورنگزیب عباسی صدر جے آئی یوتھ ایبٹ آباد اور ملک سیف الله جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداروں میں نائب صدر سجاد جدون، سینئر نائب صدر ناصر عباسی اور صدر دوئم عظیم گل منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مہتم ضلع جماعت اسلامی ایبٹ آباد سردار محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نوجوان اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کر رہے ہیں، جے آئی یوتھ ونگ جماعت اسلامی پاکستان کا ہر اول دستہ ہے، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا مقصد معاشرتی ظلم و ناانصافی کے خلاف صدا حق بلند کرنا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :