جی سیون ممالک کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شامی صلاحیت کے خاتمے کی حمایت

منگل 17 اپریل 2018 13:37

جی سیون ممالک کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شامی صلاحیت ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کی شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے مستقبل میں استعمال کو روکنے کے لیے کی گئی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکام کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک کے سربراہان شامی صدر بشار الاسد کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت اور مستقبل میں ان کے استعمال کو روکنے کے لیے امریکا، فرانس اور برطانیہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم بیان کے مطابق یہ رہنما شامی مسئلے کے سفارتی حل کے حامی ہیں۔