پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں اندازوں سے بڑھ کر معاشی ترقی ہوئی

منگل 17 اپریل 2018 13:31

پہلی سہ ماہی کے دوران چین میں اندازوں سے بڑھ کر معاشی ترقی ہوئی
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) چینی معیشت نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں اندازوں سے بڑھ کر ترقی کی ہے۔ چینی شماریاتی بیورو کے مطابق ماہرین اقتصادیات کی رائے کی بنیاد پر کیے گئے ایک سروے کے میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ تک چینی معیشت کی شرح نمو 6.8 فیصد رہی جبکہ اندازہ 6.7 فیصد کا تھا۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی کی شرح نمو حکومت کی طرف سے لگائے گئے سالانہ شرح نمو کے اندازوں یعنی 6.5 فیصد سے بھی کہیں بہتر رہی۔ چینی حکام نے تاہم امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تناؤ کے منفی اثرات کے ساتھ ساتھ داخلی سطح پر شرح نمو میں کمی سے خبردار کیا ہے اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :