جنوبی افریقہ میں پہلی کلر آف پاکستان لائف اسٹائل نمائش کا اعلان

مقصدتجارت بڑھانا اورپاکستانی اشیاجنوبی افریقی منڈیوں میں متعارف کرانا ہے،رفیق میمن

منگل 17 اپریل 2018 13:31

جنوبی افریقہ میں پہلی کلر آف پاکستان لائف اسٹائل نمائش کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم کے تحت پہلی کلرآف پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو 2018 سائوتھ افریقہ کے شہر لینیشیا میں منعقد ہوگی۔اس ضمن میں فورم کے سربراہ رفیق میمن نے بتایا کہ ایکسپوپاکستان اور سائوتھ افریقہ کے متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے اشتراک سے 27 اپریل تا یکم مئی منعقدکی جا رہی ہے۔

فورم کی جانب سے پاکستان و جنوبی افریقہ کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے، جنوبی افریقی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانے اور ان کی جارحانہ مارکیٹنگ سمیت متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت رواں اپریل سے دسمبرتک مختلف ایونٹس ترتیب دیے گئے ہیں۔رفیق میمن نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور منافع بخش سرمایہ کاری پروگرام کے تحت پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں وفد نے مختلف تجارتی وصنعتی اداروں، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورمتعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

(جاری ہے)

فورم نے انہی ملاقاتوں میں طے پانے والے معاملات کے مطابق جنوبی افریقہ میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے، پاکستان سنگل کنٹری نمائش سمیت دیگر پروگرام تشکیل دیے ہیں، 5روزہ کلر آف پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو 2018 اسی سلسلے کا پہلا پروگرام ہے جبکہ دوسرا پروگرام جولائی 2018 میں ہوگا جب پاکستان سائوتھ افریقہ گروتھ بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ستمبر 2018 میں پاکستان پروڈکٹ اینڈ مینوفیکچررز سنگل کنٹری ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پی ایس اے بی ایف میگزین بزنس بلیٹن تھرڈ والیم مئی2018 اورفورتھ والیم ستمبر2018 میں شائع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :