بندرگاہ پر جہاز ٹکرانے کا معاملہ ، ابتدائی انکوائری مکمل

منگل 17 اپریل 2018 13:05

بندرگاہ پر جہاز ٹکرانے کا معاملہ ، ابتدائی انکوائری مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)کراچی بندرگاہ پر جہازوں کے ٹکرانے کے حادثے کی ابتدائی انکوائری مکمل ہو گئی جس کے مطابق ہیپگ لائڈ کے جہاز کے کیپٹن سمیت مختلف وجوہات حادثے کا سبب بنیں تھیں۔پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی ریکارڈنگ کے تفصیلی جائزے اور تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے کہ حادثے سے چند لمحوںپہلے ٹورٹن جہاز کے بھارتی کیپٹن اہم ہدایات میں ناکام رہے اور ریکارڈنگ کے مطابق زیادہ تر خاموش رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کو ایمرجنسی میں روکنیکے لییاسٹن صحیح طور کام نہ کر سکاجبکہ ماہرین کے مطابق ٹورٹن جہاز جیسے جہاز کواسٹن مارتے وقت کی اسپیڈ کے لحاظ سے ڈیڑھ سے 2 منٹ میں رک جانا چاہیے تھا لیکن جہاز دو منٹ 48 سیکنڈز میں رکا۔پورٹ ذرائع کے مطابق آخری کے 48 سیکنڈز جہاز نہ رکنے کے سبب ہی دوسرے جہاز سے ٹکرایا جبکہ جہاز کو کھینچنے والی طاقتور کشتیوںٹگس کے کمزور ہونے کے سبب جہاز کنٹرول کے امکانات نہ رہے۔ماہرین کے مطابق اس سائز کے جہاز کے لیے 3 ٹگس ہونے چاہیے یا انہیں 80 بلاٹ پل تک ہونا چاہئے تھاجبکہ اس حادثے کے بارے میں حتمی رپورٹ مرکنٹائل میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ دے گا۔